24 دسمبر 2014 - 16:11
اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں قابل تعریف ، عراقی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عراق میں امن و ثبات قائم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلیجم الجبوری نے آج بغداد میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم علاقے کے ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بحالی اعتماد چاہتے ہیں اور عراق میں امن و ثبات قائم کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کو سراہتے ہيں۔
الجبوری نے ایران اور عراق کے درمیان پارلیمانی دوستی اور تعاون کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی خبر دی اور کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے کے راستے پیدا کرنا ضروری ہے۔
الجبوری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ انھوں نے ڈاکٹرلاریجانی سے ملاقات میں عراق اور علاقے کی سیکورٹی سے متعلق تین اہم نکات کے بارے میں گفتگوکی ہے۔
اس پریس کانفرنس میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے لئے قوموں کے عزم کی حمایت کرتا ہے ۔ڈاکٹر لاریجانی نےکہا کہ ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عملی اقدامات کئے ہيں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ انھوں نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ، پیٹرولیم، صنعت اور زراعت کے میدان میں تعاون کے سلسلے میں بھی گفتگو کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲